پٹنہ،19اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) بہارکی اپوزیشن جماعت نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بہار کے مزدوروں کے قتل پر ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کیا ہے۔تیش حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے نتیش کو نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ڈبل انجن والی حکومت بہار کے عوام پر ڈبل ظلم کررہی ہے۔ بہار میں نوکریاں اور روزگار نہیں دیں گے ، باہر گئے تو مارے جائیں گے۔
انہوں نے مزیدکہاہے کہ نتیش کمار جی ایک بہاری کی زندگی کی قیمت پر 2 لاکھ روپے ڈال کر کوئی تعزیت ظاہر کیے بغیرچلے جائیں گے۔ بہار حکومت سانپ کے کاٹنے اور سردی کی وجہ سے ہونے والی موت کے لیے 4 لاکھ معاوضہ دیتی ہے ، لیکن حکومت کی ناکامی کی وجہ سے بہاری مزدوروں کو 2 لاکھ روپے دیتے ہیں جو معاش کے لیے باہرگئے ہیں۔ حیرت انگیز! ناانصافی کے ساتھ تباہی نتیش۔جے پی حکومت کا بنیادی منترہے۔